The news is by your side.

نو مئی کے سربراہ کو سزا ضرور ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات

0

لاہور۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی کیونکہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہمیشہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہا، اور اب بھی دوست ممالک کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے، روپیہ مستحکم ہو چکا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے 9 مئی کو ملکی تاریخ کا ایک تاریک دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کی دفاعی اور قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان کی بقا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور سیاسی سرگرمیوں کو تہذیب اور شائستگی کے دائرے میں رہ کر انجام دینا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.