The news is by your side.

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ،کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی بہترین انتطامات کی ہدایت،

 ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 24 تا 28 اکتوبر 2024 تک جاری رہیں گے۔

0

راولپنڈی: پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کی سکیورٹی و دیگر انتظامی امور کے لیے جائزہ اجلاس،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الباکے ہمراہ  اجلاس کی صدارت کی،

ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 24 تا 28 اکتوبر 2024 تک جاری رہیں گے۔

اجلاس میں میچزمیں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کو بھی بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق رکھا جائے،  اس کے لیے  تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے سر انجام دیں۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن  نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون کریں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

اجلاس میں کمشنر حسن وقار چیمہ، سی پی او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشن، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ رمیشاء جاوید سمیت و دیگر متعلقہ انتظامی محکموں کے سربراہان نے  شرکت کی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ تمام متعلقہ اداروں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ دوران میچز واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے ٹریفک پولیس کی جانب سے مربوط پلان مرتب کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.