The news is by your side.

0

اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان ڈیٹا اور معلومات کے تبادلہ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ کمیٹیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور شماریات بیورو کے ممبر سرور گوندل نے پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے مُنعقدہ نینشنل ڈیٹا کانفرنس کے موقع پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال بھی موجود تھے۔ تقریب میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر، سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، چیف پاکستان ادارہ شماریات نعیم اظفر، وفاقی و صوبائی وزارتوں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔

ڈیٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے لیے 2024 ایک اہم سال ہے، جب کہ ہم اپنے مستقبل کی سمت متعین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ترقی کی سمت متعین کرنے کے لئے قابلِ بھروسہ اور معیاری ڈیٹا کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ درست فیصلے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے انقلاب میں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں، معاشی میدان میں ترقی کے لیے ہمیں پالیسیوں کے تسلسل اور استحکام کی اشد ضرورت ہے۔

سی سی پی اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان طے پانے والے مُعاہدے کے تحت اب دونوں ادارے اپنے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ڈیٹا اور معلومات کا تبادلہ کریں گےاور اس سلسلے میں باہمی تعاون کے لئے فریم ورک تیار کریں گے، تکینیکی تعاون بڑھائیں گے، ڈیٹا جمع کرنے اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے میں باہمی تعاون کریں گے۔ دونوں ادارے پرائمری اور سیکنڈری ڈیٹا پر تحقیق، مسابقتی رپورٹس اور انکوائری رپورٹ تیار کرنے میں بھی معاونت کریں گے.

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.