The news is by your side.

حکومت کا ملاقات بارے انکار،تحریک انصاف کے بانی چیرمین پر جیل میں تشدد کے خدشات بڑھ گئے،

حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دے ، ہم احتجاج کی کال واپس لے لیں کہ لیکن اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو پھر احتجاج ضرور ہو گا ،روف حسن

0

اسلام آباد: حکومت کا ملاقات کرانے سے انکار،تحریک انصاف کے بانی چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر جیل میں تشدد کے خدشات میں اضافہ، پی ٹی آئی رہنماوں کا ملاقات کے بغیر 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے سے انکار،

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما روف حسن کا یہ کہنا تھا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دے ، ہم احتجاج کی کال واپس لے لیں کہ لیکن اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو پھر احتجاج ضرور ہو گا ،

پی ٹی آئی کے مختلف رہنماوں کا یہ کہنا ہے کہ انھوں کہ آخر ملاقات میں قباحت کیا ہے ، ملاقات نہ کرانے کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کچھ چھپانا چاہتی ہے،

حکومتی انکار سے ایسا لگتا ہے کہ جو باتین جیل سے باہر آ رہی ہیں ان میں کچھ نہ کچھ صداقت ضرور ہے،

ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کو جیل میں ذرا سی بھی خراش پہنچائی گئی تو پھر حکومت کی خیر نہیں،

فارم 47 کی حکومت ایسا کر کے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک لے گی کیونکہ ایسی صورت میں اپنے کارکنوں پر قابو رکھنا ہمارے لیے مشکل ہو جائے گا،

واضح رہے کہ گذشتہ تین ، چار روز سے وفاقی دارلحکومت میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اڈیالہ جیل میں بانی چیرمین عمران خان اپنی بیرک میں موجود نہیں ، انھیں کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے جہان ان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے،

حکومت کی جانب سے تاحال اس کوئی واضح یا ٹھوس تردید سامنے نہیں آئی، جس کے باعث پی ٹی آئی قیادت میں اس حوالے سے خدشات گہرے ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.