The news is by your side.

پاک فوج کی مشق کیمبرین پیٹرول – 2024 میں شرکت ،گولڈ میڈل جیت لیا،

مشقیں ویلز (یو کے) میں 04 تا 13 اکتوبر 2024 میں منعقد ہوئیں۔128 ٹیموں نے حصہ لیا،

0

راولپنڈی:پاک فوج کی ٹیم نے مشق کیمبرین پیٹرول – 2024 میں شرکت ،گولڈ میڈل جیت لیا،

مشقیں ویلز (یو کے) میں 04 تا 13 اکتوبر 2024 میں منعقد ہوئیں۔

اس سال، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول نے اپنا 65واں سال منایا۔

مشق میں شریک ٹیموں نے اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا ہے۔

ٹیمون کو پوری دنیا کے غیر مہذب خطوں میں حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کا ٹاسک دیا گیا ،

ٹاسک کے تحت 48 گھنٹے کے اندر *60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے، ایک مسابقتی ماحول میں تمام امور کو مکمل کرنا تھا۔

اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا،

ان تمام ٹیموں میں سے *پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس پر اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

یہ واقعی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے جانی جاتی ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے، الحمدللہ

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.