The news is by your side.

6 ٹانگوں والی کتیا کو نیا گھر مل گیا

0

لندن۔۔۔۔ڈزنی کی ‘لٹل مرمیڈ’ کے نام پر ایریل نامی یہ کتیا پچھلے سال ستمبر میں پمبروکشائر کے ایک بی اینڈ ایم اسٹور کے باہر ملی تھی،جب اسے مقامی مرکز گرین ایکڑز ریسکیو، ہیورفورڈ ویسٹ لے جایا گیا تو وہ صرف 11 ہفتے کی تھی۔چھ ٹانگوں کے علاوہ ایریل دو ولواس اور صرف ایک گردے کے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ ایریل کے نئے مالک اولی برڈ ہیں جو مغربی ویلز میں ایک اڈاپٹیو سرف اسکول چلاتے ہیں۔

40 سالہ اولی برڈ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے ایریل کو گود لیا تھا تو وہ اور ان کا خاندان شاید ویلز میں واحد لوگ تھے جنہوں نے اس جانور کی کہانی کے بارے میں نہیں سنا تھا۔نکا کہنا تھا کہ ایریل کی آمد اس وقت ہوئی جب خاندان اپنے پچھلے کتے کے نقصان کا سوگ منا رہا تھا۔ ہمارا 16 سالہ کتا اچانک راتوں رات مر گیا تھا۔

اولی برڈ نے کہا کہ وہ اپنے پالتو جانور کے اس صدمے کی وجہ سے دوسرا جانور لانے سے متعلق ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ پھر احساس ہوا کہ ہمارے گھر میں بغیر کتے کے خالی پن محسوس ہو رہا ہے اور ہم نے گرین ایکڑز سے ایک کتے کے لیے درخواست دی جنہوں نے ہمیں ایریل سے ملوادیا۔

کتیا کی صحت سے متعلق اولی برڈ کا کہنا تھا کہ "وہ ہمیں ہر جگہ جوائن کرتی ہے، وہ واقعی اچھی طرح چل سکتی ہے۔ اسے کبھی کبھار چھوٹے وقفے درکار ہوتے ہیں، لیکن اگر ہم واک پر جائیں، تو میں اسے ایک بیگ میں ڈال سکتا ہوں یا پھر میں رک رک کر چلتا ہوں۔غیر ملکی میڈیا نے اس حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اس جانور کے ترک کیے جانے کی خبر کے بعد اس کےلیے 15 ہزار پاو¿نڈ سے زیادہ کے عطیات جمع ہوئے۔ ایریل کے نئے خاندان نے ہر کسی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی مدد کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.