The news is by your side.

وزیر اعظم دو روزہ دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے

0

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم ریاض سعودی عرب کے لیے آج روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں

سعود، ولی عہد اور سعودی مملکت کے وزیر اعظم اور پروفیسر کلاو¿س شواب، عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین ہیں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

وزیر اعظم اور وزراءتجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک پر بات چیت کریں گے

سپلائی چین کی تنظیم نو، پائیدار ترقی، توانائی کے مسائل پر عالمی اقتصادی فورم پر بات چیت میں شرکت کریں گے۔

پاکستان اپنی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون، ترقی اور توانائی کے فروغ کے لئے موقف بیان کرے گا

مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور وفد عالمی رہنماو¿ں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے

ملاقاتیوں میں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.