The news is by your side.

اٹلی میں دوسری صدی کے امیرافراد کا قدیم قبرستان دریافت

0

اٹلی(یو این آئی)اٹلی میں دوسری صدی کے امیرافراد کا قدیم ترین قبرستان دریافت کرلیا گیا۔

اٹلی کےشہر روم میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کے لیےدوسال کی کھدائی کےدوران ایک قدیم قبرستان دریافت ہوا ہے

اس قبرستان میں 57 قبروں سے 67 ڈھانچےملے جن کے بارے میں کہا گیا ہےکہ یہ امیر افراد کے ہیں۔

ماہرین آثارِقدیمہ کے مطابق اس دریافت پرحیرانی کا اظہارکیا ہے اور ان کا خیال ہےکہ یہ قبرستان دوسری سے چوتھی صدی عیسوی کاہے۔

قبرستان سے ملنے والےڈھانچوں نے سونے کے زیورات اورمہنگے لیدر کے جوتے پہن رکھے تھے اور انہیں زمین کی سطح کے بالکل نیچے تقریباً 20 انچ کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔

 قبرستان سے سونے کے ہار،بالیاں، چاندی کی انگوٹھیاں،قیمتی پتھر،برتن، سکے، چمکدار شیشے،تعویز اورکپڑے ملے ہیں۔

اس جگہ کی کھدائی کرنےوالی ٹیم کے سربراہ ایمانوئل گیانی (Emanuele Giannini) کاکہنا ہےکہ جو ڈھانچےملےانہوں نے اب بھی مہنگی چیزیں اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔

ڈھانچوں کی ہڈیوں پرجسمانی مشقت کا کوئی نشان نہیں ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ مقامی کسان نہیں تھے بلکہ شہروں سے آنے والے رومن خاندانوں کے امیر افراد تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.