The news is by your side.

بھارت میں مسلم مخالف وقف ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری،مسلمان شہر،شہر سراپا احتجاج

بل بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور ان کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا

0

کلکتہ:بھارت میں مسلم مخالف وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کا مختلف شہروں میں احتجاج شروع،

بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے منتازع وقف ترمیمی بل کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری،

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی وقف ترمیمی بل جمعرات کے روز رات دیر گئے پاس کر دیا

دونوں ایوانوں کی منظوری کے بعد اب یہ بل بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور ان کی منظوری کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا،

بھارت کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اس کی مخالفت میں احتجاج شروع کر دیا ہے

مظاہرین نے اس بل کو مسلمانوں کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمان اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔

مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسیوں کا تسلسل بھارت میں جاری ہے ، جن کی بدولت مسلمانوں کا استحصال کیا جارہا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.