The news is by your side.

31مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے عمران خان سے مشاورت کی استدعا

0

راولپنڈی ۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کی کاروائی بشریٰ بی بی کی اس استدعا پر 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے کہ انہیں بیان سے قبل اپنے شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جس پر بشریٰ بی بی نے سابق چیئرمین کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل اپنے شوہر اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے اور مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے تیار ہوں بشریٰ بی بی کا موقف تھا کہ سابق چیئرمین اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں تاہم عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی سابق چیئرمین اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.