The news is by your side.

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

0

اسلام آباد ۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

اجلاس ،میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس ،میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ بنانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع ،کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل بھی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔آئینی بینچ 60 دن کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.