پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، راولپنڈی شہر چاروں طرف سے سیل
احتجاج کی کال بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کی کال، ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہر کو چاروں طرف سے سیل کر کے چھوٹے سے احتجاج کو ایک بڑا ایونٹ بنا دیا، سوشل میڈیا پر سیکورٹی اقدامات کی خبریں اور تصویریں وائرل،
بانی چیترمین میں راولپنڈی میں جلسے کی کال کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر احتجاج میں بدل کر حکومت اور انتطامیہ کو زیادہ پریشانی میں مبتلا کر دیا
پی ٹی آئی کی جانب سے چیرمین کے فیصلے کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور اس نے چاروں طرف سے شہر مئیں داخلے کے راستوں کا بند کر دیا ،
حفاظتی اقدامات کے باعث اس وقت راولپنڈی شہر چاروں طرف سے کنٹینروں کے حصار میں ہے اور دیگر شہروں سے اس کی جانب آنے والے تمام راستے بند پڑے ہیں۔
یہ تمام اقدامات پیشگی اطلاع کے بغیر کیے گئے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں راولپنڈی کی طرف آنے والے مسافر راستوں میں پھنس کر رہ گئے،
ان حکومتی اقدمات نے ہفتے کے روز منعقد ہونے والی شادیوں کو بھی بری طرح متاثڑ کییا کیونکہ راستوں کی بندش کے باعث دیگر شہروں سے راولپنڈی کی طرف آنے والی کئی باراتین پھنس کر رہ گئیں جبکہ کئی ولیمے منسوخ ہو گئے۔
اس وقت ٹیکسلا، مری ، گوجرخان ، لاہور ، پشاور سے راولپنڈی کی طرف آنے والے والے تمام راستے بند پڑے ہیںجبکہ مقامی عوام کو بھی اندروں شہر میں آنے جانے کے لیے راستوں کی بندش کے باعث بہت سی دققاتوں کا سامنا ہے۔
عوام راستوں میں آنے والی رکاوٹون کو ہٹا کر یا رستے بدل بدل کر سفر کرنے پر مجبور ہیں،