The news is by your side.

آئینی ادارے کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ قبول نہیں، الیکشن کمیشن

0

اسلام آباد ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کو سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی مدت کے اندر 25 جولائی 2024 کو، اپنی سی ایم اے دائر کی تھی۔تقریباً 2 ماہ کے بعد، 14 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ نے سی ایم اے پر حکم جاری کیا،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار نہیں ہے۔الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور وہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا،آئینی اداروں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ قطعی طور پر نامناسب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.