The news is by your side.

سکیورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور تربت میں دہشت گرد وں کے خلاف آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک

دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دہشت گرد مصطفیٰ، دہشت گرد قدرت اللہ اور دہشت گرد اسلام الدین سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

0

راولپنڈی ( یو این آئی ) سکیورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور تربت میں دہشت گرد وں کے خلاف آپریشن 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دہشت گرد مصطفیٰ، دہشت گرد قدرت اللہ اور دہشت گرد اسلام الدین سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسرا آپریشن تربت میں 25 اور26 مارچ کی درمیانی رات کیا گیا ، آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ، دہشت گردوں نے تربت میں پاک بحریہ کے بیس پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پاک بحریہ کے اثاثوں کے تحفظ پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے تیز اور موثر جواب سے ناکام بنا دیا۔

بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔ مسلح افواج کے ہم آہنگ اور موثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید (عمر 24 سال، رہائشی مظفر گڑھ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔ آپریشن کے بعد ان علاقوں میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہا ، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.