The news is by your side.

بِٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0

لندن۔بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مشہور کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔

قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات (جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت جنگ میں کشیدگی کا کم ہونا اور یورپ اور ایشیا میں شرح سود کا کم ہونا شامل ہے) کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز (جیسے کہ ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.