نئی دہلی ۔بھارت کے ایک اسٹنٹ مین، کرانتی کمار پانیکرا، جنہیں "ڈرل مین” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے زبان سے 57 برقی پنکھوں کو ایک منٹ میں روک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
یہ حیرت انگیز کارنامہ کرانتی کمار نے ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے دوران انجام دیا۔ انہوں نے مخصوص وقت میں 57 پنکھوں کو زبان سے روک کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔