The news is by your side.

اسرائیل پر ایران حملے کی تیاری کررہا ہے،امریکہ

0

واشنگٹن۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران فوری طور پر اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس سلسلے میں خبردار کیا ہے کہ ایسے حملوں کے نتیجے میں ایران کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اس عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا کو کچھ اشارے ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف بلیسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے خلاف اسرائیل کی دفاعی تیاریوں میں فعال تعاون کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست فوجی حملے کے نتائج ایران کے لیے سنگین ہوں گے۔

اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکا اور مغربی اتحاد نے رواں سال اپریل میں شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد فعال کردار ادا کیا تھا، جب ایران نے اسرائیل پر بیک وقت میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.