The news is by your side.

وفاقی کابینہ نے حکومت میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومت کے اندازے کے مطابق تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہیں کو ختم کر دیا جائے گا یا انھیں ختم ہونے والی اسامیاں قراردیا جائے گا،

0

وفاقی کابینہ نے حکومت میں تقریباڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے حکومت کے رائٹ سائزنگ کے اقدامات سے متاثرہ ملازمین کو مالیاتی پیکج دینے کی بھی اجازت  دے دی گئی ہے ۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تجویز کابینہ نے بھی منظور کر لی، کابینہ کے فیصلے کے مطابق 60 فیصدخالی اسامیاں جو حکومت کے اندازے کے مطابق تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہیں کو ختم کر دیا جائے گا یا انھیں ختم ہونے والی اسامیاں قراردیا جائے گا،

پنشن بل کو کم کر نے کے لیے کابینہ کے صفائی ، پلمبنگ ،باغبانی وغیرہ سمیت عمومی کام کاج سے متعلق آسامیاں آوٹ سورس کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پنشن کے اخراجات کم کرنے کے علاوہ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے وفاقی حکومت میں ایک تا سولہ گریڈ کے ملازمین کی تعداد میں زبردست کمی آئے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.