The news is by your side.

پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کےخلاف کاروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا ء برآمد۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے یہ تمام کاروائیاں ساحلی پٹی پر انسداد منشیات اور اسمگلنگ  کی روک تھام  کے لئے  بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی 

0
اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ)پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کےخلاف کاروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا ء برآمد کر لی گئیں،
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے یہ تمام کاروائیاں ساحلی پٹی پر انسداد منشیات اور اسمگلنگ  کی روک تھام  کے لئے  بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی
انسداد منشیات اور اسمگلنگ  کی روک تھام  کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں
برآمدکی جانے والی ممنوعہ اشیاء میں  12970 کلوگرا م سپاری ، 3049 پیکٹ گٹکا مکس،  1524 سگریٹ، 206 بنڈلز نیٹ کا کپڑا اور اس کے علاوہ دیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات کے 9063  کارٹن شامل تھے
اس کے علاوہ ایرانی  پیٹرول 12300 لِیٹر،اور  ڈیزل 116355 لِٹر   کوکنگ آئل 2880 لیٹر ،الیکٹرانک آلات اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس اور 04عدد مختلف گاڑیاں بھی شامل تھیں
 پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہیں، اور وہ
اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لیے  اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.