The news is by your side.

بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

0

ڈھاکہ۔بنگلا دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا۔

اس پروگرام کے لیے نامزد افسران میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، اور دیگر مساوی عہدوں کے افسران شامل تھے۔

بنگلا دیش کی وزارت قانون، انصاف، اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ 10 سے 20 فروری تک ہونے والے تربیتی پروگرام کے لیے پہلے دی گئی منظوری کو منسوخ کرنے کے نتیجے میں کیا گیا۔ منظوری کی منسوخی بنگلا دیشی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق عمل میں آئی۔

محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں، جس کا اثر اس طرح کے مشترکہ پروگرامز پر بھی پڑ رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.