The news is by your side.

وفاقی ملازمین کی رینٹل سلینگ میں اضافہ کی سفارشات وزارت ہاوسنگ کو ارسال،

وفاقی ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ میں 60فی صد سے 125فی صد اضافہ تجویز  کر دیا ۔

0

اسلام آباد:پاک پی ڈبلیو ڈی نے وفاقی ملازمین کو ماہانہ کرایہ کی ادائیگی کیلے موجودہ رینٹل سلینگ میں اضافہ کیلئے اپنی سفارشات وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کو بھجوادیں۔ مارکیٹ سروے کے بعد تیار کی گئی ان سفارشات میں گریڈ ایک سے بائیس تک کے وفاقی ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ میں 60فی صد سے 125فی صد اضافہ تجویز  کر دیا ۔

گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 125فی صد اضافہ تجویزکیا گیا ہے۔

گریڈ ایک سے دو کی اسلام آ باد کی رینٹل سیلنگ 7029 سے 15815روپے اور راول پنڈی کیلئے سیلنگ 6591سے14830روپے تجویز کی گئی ہے۔

گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آ باد کی رینٹل سیلنگ سے 10980سے بڑھا کر 24705روپے اور راولپنڈی کیلئے 9654سے بڑھا کر 21722روپے تجویز کی گئی ہے۔

گریڈ سات سے دس تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 100فی سد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی سیلنگ 16403 سے بڑھا کر 32804روپے اور راولپنڈی کیلئے 14682سے بڑھا کر29364روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ گیارہ سے گریڈ بائیس تک سلینگ میں 60 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔گریڈ گیارہ سے تیرہ کی

اسلام آ باد کی سیلنگ 24744سے 39590روپے اور روالپنڈی کیلئے 21462سے بڑھاکر 34339روپے تجویز کی گئی ہے۔

گریڈ 14سے 16تک کی اسلام آ باد کے لئے 31085روپے سے49736روپے اور راولپنڈی کیلئے 27134سے 43414روپے تجویز کی گئی ہے۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کیلئے اسلام آ باد کیلئے 41147روپے سے بڑھا کر65835روپے اور راولپنڈی کی 35898روپے سے 57437روپے کی سفارش کی گئی ہے۔

گریڈ انیس کی اسلام آ باد کی 54704سے 87526اور راولپنڈی کی 46816 روپے سے 74906روپے تجویز کی گئی ہے۔گریڈ بیس کیلئے اسلام آ باد کیلئے 68700روپے سے 109920 روپے اور راولپنڈی کیلئے59079روپے سے 94526روپے کی سفارش کی گئی ہے۔

گریڈ اکیس کیلئے اسلام آ باد کیلئے82261روپے سے 131618روپے اور راولپنڈی کیلئے71107سے113771روپے تجویز کیا گیا ہے ۔

گریڈ بائیس کیلئے اسلام آباد کی مجودہ سیلنگ 98444روپے کو بڑھا کر 157510روپے اور راولپنڈی کیلئے 98444روپے سے 142768 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ یہ سفارشات منظوری کیلئے فنا نس ڈویژن کو بھجوائے گی۔جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر اس کی منظوری دی جائے گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ آفس نے بھی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم فنا نس ڈویژن نے کی ہدایت پر وزارت ہا ئوسنگ نے پی ڈبلیو ڈی سے یہ مارکیٹ سر وے کرایا ہے۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.