The news is by your side.

میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہو سکتی ہے،شہباز شریف

0

لاہور(یواین آئی )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہو سکتی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا،میرے قائد  نواز شریف عدالت  میں پیش ہوں گے۔

 

،(ن)  لیگ کے لوگوں  نے مشکلات اور  سختیاں جھیلی ہیں، میاں  نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں  لگوائیں، میاں نواز شریف  کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار  کیا گیا،میاں نواز شریف  نے خود کو قانون  کے سامنے پیش کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومتیں گرائیں گئیں،  2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹا گیا،صرف وفاق نہیں بلکہ  بلوچستان حکومت کا بھی تختہ  الٹ دیا گیا،پھر  آپ نے دیکھا  آج  6 سال  بعد پاکستان کہاں  کھڑا ہے،نواز شریف  چاہتے تو  2013 کے الیکشن  کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بناسکتے تھے،نواز شریف نے  انکار کیا بلکہ کہا سنگل  لارجر پارٹی کو کے پی  میں موقع  ملنا چاہیے،کسی کو علم نہیں تھا  تحریک انصاف  تحریک تباہی بن جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں  کی سہولت کاری  ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو اس  ملک کیخلاف سازش، غداری کی گئی،پورے پاکستان  نے 9 مئی  کی مذمت کی،کرپشن کی گئی ، خانہ کعبہ  کے ماڈل کی گھڑی  بیچی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.