The news is by your side.

خیبرپختونخوا میں 2024 میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں,259 خوارجی جہنم واصل،.

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد افراد نے قیمتی جانوں کی قربانی دی گئی،

0

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)؎ پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں سال 2024 کے دوران دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں,259 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا.

واضح رہے کہ پاکستان کو پچھلی دو دہائیوں سے شدید دہشتگردی کا سامنا ہے،

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے افواج پاکستان نے مربوط اور منظم انداز میں مختلف آپریشنز کیے،

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد افراد نے قیمتی جانوں کی قربانی دی،

اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے سر اٹھایا،

دہشتگردانہ کارروائیوں کے باوجود پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے،

اس سلسلے میں پاک فوج کی جانب سے ان خوارجیوں کے خلاف سال بھرسے بلا تسلسُل کارروائیاں جاری ہیں،

یکم جنوری 2024 سے 31 مئی 2024 تک پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 505 آپریشنزکئے،

ان آپریشنز کے دوران 259 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا،

پاکستان نےدہشتگردی کی جنگ کا بحیثیت قوم یکجا ہو کر بہادری سے مقابلہ کیا ہے،

ہمارا یہ سفر قربانیوں اور لازوال حوصلوں کی ایک شاندار مثال ہے،

پاک فوج کا یہ عزم ہے کہ؛
"دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، انشاء اللہ”۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.