The news is by your side.

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے نئے چیف جسٹس کی دو بار ملاقات،مبارکباد

0

اسلام آبا د۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی سے نئے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملاقات کی ،جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس نامزد ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کی ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چمبر میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے دو بار ملاقات کی،پہلی ملاقات مقدمات کی سماعت سے قبل کی اور دوسری ملاقات مقدمات کی سماعت کے بعد کی ،ذرائع کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی ملاقات کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے اور ان سے مصافحہ کیا ،جسٹس منصور علی شاہ نے انہیںمبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کو ان چمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.