The news is by your side.

اقوام متحدہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوکر غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے، ترک صدر

0

نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرمایا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا۔صدر اردوان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ بعض لوگ ہماری تنقید کریں گے، مگر اس کے باوجود ہم آج اس عالمی فورم پر کھل کر سچائی بیان کریں گے۔اردوان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے حالیہ چند سالوں میں یہ ادارہ اپنے بنیادی مشن میں ناکام رہا اور ایک غیر فعال شکل اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے فلسطین کے نمائندے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ فلسطین کا نمائندہ رکن ممالک میں اس کے حقیقی مقام پر موجود ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تاریخی اقدام فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کے راستے کو آسان کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.