The news is by your side.

عام انتخابات کے نتائج مکمل، آزاد پہلے،ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 8، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔

0

اسلام آباد(یو این آئی):ملک میں اس ماہ کی 8 تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کے اعلان کا سلسلہ مکمل ہو گیا،

قومی اسمبلی میں نشستوں کی صورتحال:

8 فروری 2024 کے عام انتخابات  کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 75  نشستوں کے ساتھ دوسرے اور  پیپلز پارٹی  54 نشستیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 8، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال:

سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنانے سے چند قدم کی دوری پر ہے اور 131 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، 126 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بھی 10 سیٹیں جتینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اگر خیبر پختونخوا اسمبلی کی بات کی جائے تو 113 میں سے 111 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس میں 90 نشستوں پر آزاد امیدوار قرار پائے ہیں جبکہ جے یو آئی 7، مسلم لیگ ن 5 اور جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی 4، 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 44 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 9 اور جے یو آئی نے 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی 4 اور عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نے بھی دو دو نشستیں جیت لیں، 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.