The news is by your side.

ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنا ہے تو ان کی بنیادی وجوہات پر نظر رکھنا ہوگی ۔رومینہ خورشید

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ہماری زمین، ہمارا مستقبل کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

0

اسلام آباد ( یو این آئی )وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ اگر  ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنا ہے تو ان کی بنیادی وجوہات پر نظر رکھنا ہوگی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ہماری زمین، ہمارا مستقبل کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سیمینار کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کا تعاون بھی حاصل،

رومینہ خورشید عالم نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ عالمی یوم ماحولیات 2024 کا موضوع ماحول کے تحفظ کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے ملک کی زمین کا تین چوتھائی حصہ متاثر ہوگا۔

پاکستان صرف 16 ملین ہیکٹر زمین آبپاشی کے لئے استعمال کرتا ہے اور اس کے بہت سے حصے سیم اور تھور سے متاثر ہیں۔

نیشنل ایڈیپٹیشن پلان زمین کے انحطاط سے نمٹنے اور خراب زمینوں کی آبادکاری کے لئے اہم ہے۔

مقامی برادریوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور حکومتوں کو زمین کو ٹھیک کرنے کے لئے مل کر لڑنا ہوگا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ  عالمی یوم ماحولیات موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہار ہمارے موسمی کیلنڈر سے تقریبا غائب ہو چکا ہے کیونکہ سردیوں کے بعد براہ راست موسم گرما شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہمارے پورے ماحولیاتی نظام، دنیا اور ہمارے خطے کو متاثر کر رہی ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کا اظہار بے ترتیب اور شدید بارشوں کی شکل میںہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشک سالی کا آغاز سست روی سے ہوتا ہے،

اور اس کے اثرات اس وقت دیکھنے کو ملتے ہیں جب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔

پاکستان تیزی سے پانی کی کمی والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے

پانی کی کم ہوتی سطح سے نمٹنے کے لئے اپنے معاشی طریقوں اور پانی کے استعمال کی عادات کو تبدیل کرنا ہو گا،

یو این ای پی کے نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر ارشد صمد خان نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی نے زمین کے انحطاط میں اضافہ کیا ہے۔

ماحولیات کا عالمی دن تمام سرکاری، نجی شعبے، طلباءعام شہریوں اور دیگر سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خستہ حال زمین کو بحال کریں اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.