The news is by your side.

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ویزے جاری کر دیئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھارتی ویزا مل ہی گیا،

0

اسلام آباد(یو این آئی):پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بیک وقت ویزے جاری کر دیئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھارتی ویزا مل ہی گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارت کاروں، سفارتی عملے اور فیملیز کے ویزوں کا بیک وقت تبادلہ ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر تک آنے والی تمام ویزہ درخواستوں پر ویزے جاری کر دیے گئے، پاکستانی ہائی کمیسن نئی دہلی نے تقریباً 30 بھارتی سفارت کاروں، سٹاف ممبرز اور فیملی ممبرز کو ویزے جاری کیے-

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے بھی پاکستان کے سفارت کاروں، سٹاف اور فیملی ممبرز کو تقریباً اتنے ہی ویزے جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے ناظم الامور سعد وڑائچ سفارتی ذمہ داریاں سمبھالنے جلد دہلی روانہ ہونگے، اسی طرح بھارت نے بھی پاکستان کے سفارت کاروں، سٹاف اور فیملی ممبرز کو تقریباً اتنے ہی ویزے جاری کیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.