The news is by your side.

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی نا اہلی کی وجہ سے کروڑوں کا ٹیکس جمع نہ ہو سکا،ترجمان نعمان علی

0

اسلام آباد (یو این آئی)آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کی نا اہلی کے باعث پنجاب حکومت کو نومبر اور دسمبر کے ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے جمع نہیں ہو سکے ہیں،پی آر اے کوریٹرن فائلز کھولنے اور مسئلے کے حل کیلئے کئی خطوط لکھے مگر انکے کان پر جوں تک نہیں رینگی

پی آر اے فوری طور پر سسٹم اوپن کرے تاکہ اپنا ٹیکس جمع کروا سکیں،وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کا فوری نوٹس لیں،پی آر اے نے 16 جنوری بروز منگل تک سسٹم اوپن نہ کیا تو پورے پنجاب میں سپلائی بند کر دینگے

ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کےصدر سید غلام عباس شاہ، جنرل سیکرٹری خرم ملک اور فنانس سیکرٹری جہانگیر عالم کے ہمراہ پری کانفرنس کرتے ہوئے کیا

نعمان علی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے قوانین کے مطابق پندرہ فیصدٹیکس میں سے ساڑھے سات فیصد کمپنیاں اور ساڑھے سات فیصدآئل ٹینکر کنٹریکٹرزادا کرنے کی پابند ہیں

، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے اپنی ٹیکس ادائیگی نومبر کے گوشوارے میں کر دی ہے مگرپی آئی اے اور کمپنیوں کے آپس کے مسائل کے باعث ریٹرن فائلز بندہیںجس کے باعث نہ صرف پنجاب حکومت بلکہ کنٹریکٹرز کو بھی نقصان ہو رہا ہے

اس حوالے سے پی آر اے کو کئی خطوط لکھ چکے ہیںمگر تا حال اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارباب اختیار اس کا نوٹس لین اور فوری طور پر سسٹم کو اوپن کیا جائے اور ہمیںغیر ضروری خط و کتابت سے بچایا جائے

اگر اس مسئلے کا جلد حل نہ نکالا گیا تو OMCS سے ہمیں کرایہ جات لینے میں شدید پریشانی کا سامنا ہوگا اور جس کی وجہ سے ملک بھر کی قبیل سپلائی میں خلل آنے کا اندیشہ بھی ہے

اگر ہمارے مسائل 16 جنوری بروز منگل تک حل نہ ہوئے تو پورے پنجاب میںسپلائی بند کر دی جائے گی جسکی تمام تر ذمہ داری پی آر اے پر عائد ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.