دبئی ( یو این آئی نیوز )
ٹی 20ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شکست دے دی ۔جس کے بعد بھارت کی ٹی ۔20ورلڈ کپ میں یہ دوسری شکست ہے ، پہلے میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی تھی ، دو میچوں کے بعد سکور بورڈ ہے بھارت کا زیرو پوائنٹ ہے ، جبکہ پاکستان تین میچ کھیل کر تینوں میچوں میں کامیابی کے بعد اپنے گروپ میں پہلا نمبر ہے ، اتوار کو کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔سورماں نے مقررہ20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئے صرف 2وکٹ کے نقصان پر14اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آوٹ ہونے والے مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر آوٹ ہوئے ،ڈیرل مچل دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 49رنزبناسکے،کپتان کین ولیمسن 33سکور بنا کر ناقابل شکست رہے۔بھارت کو کوئی بھی بولر متاثرکن نہ کر سکا جس کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا ہدف با آسانی حاصل کر لیا
