آرمی چیف طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے ، ان کا زور مذاکرات پر تھا ،مولانا بشیر فاروقی

اسلام آباد( یو این آئی نیوز)
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن و سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہے کہ آرمی چیف طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے بلکہ ان کا زور مذاکرات پر تھا۔ انکی برکتوں سے سارا کام ہو گیا،مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف ایک ہزار فیصد چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن ہو جائے۔ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کا زور مذاکرات پرتھا، ان کی برکتوں سے سارا کام ہو گیا، جو معاہدہ ہوا ہے اس میں ہزار فیصد کردار آرمی چیف کا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے، حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے جبکہ مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں