اسلام آباد(یو این آئی نیوز):سپیشل جج سنٹرل عدالت کی ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے ایف آئی اے کیس میں گرفتار یوٹیوبر جمیل فاروقی کی ضمانت منظور کر لی۔
گذشتہ روز جمیل فاروقی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔
واضع رہے کہ پولیس نے جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کرکے اسلام آباد لایاتھا اوردو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیاگیاتھا جس کے مکمل ہونے پر جمیل فاروقی اب جوڈیشل پر اڈیالہ جیل ہیں۔
