اسلام آباد(یواین آئی)ایوان صدر میں تقریب میں چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا گیاہے
ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا
وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب میں شریک ہوئے
اعلیٰ سول وعسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی
ان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزرا احسن اقبال، خرم دستگیراور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئیں
سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے