پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(یو این آئی) پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے ہوگئے ،وزیر اعظم ہاﺅس میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

سی پیک کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے حوالے سے مفاہمت کی

یادداشت پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان ماہرین کے تبادلے کے طریقہ کار کے لیے ایم او یو پر احسن اقبال اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے دستخط کیے۔

پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے حوالے سے فائیٹو سینٹری ضروریات پر پروٹوکول پر دستخط بھی کیے گئے۔

شاہراہ قراقرم کی ری الائنمنٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے این ایچ اے اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں