اسلام آباد(یو این آئی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 8روپے کمی کااعلان کیا۔ فی لیٹر قیمت 262 روپے ہو گئی
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے ہو گئی
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی کا اعلان لائٹ ڈیزل کی قیمت 147روپے 68 پیسے ہو گئی
مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 70 پیسے برقرار رہے گی