اسلا م آباد (یو این آئی)سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے بعد اب سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل ممبرز کو بھجوا دی ہیں
سپریم جوڈیشنل کونسل کے ممبر کے جائزہ کے بعد کاروائی کا شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا
دوسری جانب قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا
اعلی عدلیہ کے ججز کے کنڈکٹ اور ریفرنس کی تشکیل پر خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا ،5 رکنی خصوصی کمیٹی نے محسن شاہنواز رانجھا کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا
محسن شاہنواز رانجھا نے وزارت قانون سے اعلی عدلیہ کے ججز کے کنڈکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ طلب کرلی