کور کمانڈرز کانفرنس پشاور سانحہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی عزم کا اظہار .

راولپنڈی:: آرمی چیف جنرل عاصم منیر ن کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس پشاور سانحہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی عزم کا اظہار .

آئی ایس پی آر کے مطابق 255ویں کور کمانڈرز کانفرنس گذشتہ روز یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنر ل سید عاصم منیر کی زیر صدارت منگل کے روز جی ایچ کیو ہیڈ کواٹر میں‌منعقد ہوئی ، جس میں سکیورٹی ، دفاع اور داخلی سلامتی کے امور سمیت مسلح افواج کے پروفیشنل امور پر غور کیا گیا ۔

کانفرنس کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی صورت حال اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ اور ان کے سپورٹ میکنزم کو توڑنے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کسی بھی دہشتگرد گروہ کے لیے زیرو ٹالرنس کے عزم کو دوھراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے لیے ہمارے عزم کو پھر سے تقویت دیتی ہیں،انھوں نے تمام کورکمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر اس وقت تک توجہ مرکوز رکھیں جب تک کہ ہم پائیدار امن حاصل نہیں کر لیتے۔

فورم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی قبضے والے کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کے بھارتی ڈیزائن کا نوٹس لیتے ہوئے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بہادر کشمیریوں کی مقامی آزادی کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی بنیادی حمایت کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں