عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ۔قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافہ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اجافہ کر دیا گیا ، وزارت خزانہ سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق 4 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ، کیروسین آئل کی قیمت میں 7.05 روپے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8.82روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتجے میں کروسین آئل کی قیمت 99.31 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 99.51روپے فی لیٹر مقر ر کی گئی ہے ،نئی قیمتوں کواطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا ، واضح رہے کہ قبل ازیں ترجمان اوگرا کی جانب سے آج نئی قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا گیا تھا مگر وزارت خزانہ نے کل ہی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں