لدھیانہ (یو این آئی ):بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں قائم ایک فیکٹری سے گیس لیکج کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ کے علاقے گیاس پورہ میں قائم ایک فیکٹری میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔
بھارتی پولیس کا واقعے کی تفصیلات سے متعلق کہنا ہے کہ گیس فیکٹری میں لیکج سے انسانی جانوں کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس سمیت ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق گیس کی وجہ سے 11 افراد بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ رہ سکے، مزید برآں 4 افراد کو بھی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(این ڈی آر ایف) نے متاثرہ علاقے میں ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو ریکسیو کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔