بھارت میں کورونا پھر تیزی سے پھیلنے لگا ، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،

نئی دہلی( یو این آئی ): مودی حکومت کی ناقص کار کردگی بھارت میں ایک بار پھر کورونا تیز ی سے پھیلنے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 5874 کیسزسامنے آئے اور اس دوران 16 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3167 افراد کوویکسین لگائی گئیں۔

اتوار کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 3137 مریض اسپتال میں داخل ہوئے اور اس کے بعد ایکٹو کیسز کم ہو کر 49015 رہ گئے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 531533 ہو گئی۔

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 108 فعال کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 116، ہماچل پردیش میں 49، چھتیس گڑھ میں 46، جموں و کشمیر میں 11، میگھالیہ میں ایک، میزورم میں چھ اور اروناچل پردیش میں چھ کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں دو، کرناٹک میں دو، ناگالینڈ میں دو، پڈوچیری میں سات اور تریپورہ میں سات کیسز بڑھے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 688 کورونا کیسزمیں کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر میں 638، دہلی میں 413، اتر پردیش میں 258، پنجاب میں 67، تمل ناڈو میں 198، راجستھان میں 193 سمیت دیگرریاستوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، جھارکھنڈ، لداخ، مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، پڈوچیری اور تلنگانہ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں