اسلام آباد (یو این آئی نیوز)
وفاقی حکومت یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرارر ہے گی۔
