فخر زمان کی جارحانہ سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے مات دے دی۔

کراچی (یو این آئی مانیٹرنگ )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں فخر زمان کی جارحانہ سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے مات دے دی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز اننگز
171رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیاجبکہ کراچی کنگز کے محمد نبی نے پہلا اوور کرایا۔

لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر171 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں حاصل کرلیا،عبداللہ شفیق8، کامران غلام 6 اور محمد حفیظ 24سکور بناکر آٹ ہوئے، فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی اور 4 چھکوں، 12 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 106 سکور بناکرعمید آصف کی گیند پر آٹ ہوئے،سمت پٹیل26 اور ڈیوڈ ویزے صفر پر ناٹ آٹ رہے، محمد نبی، محمد الیاس نے 1،1 اور عمید آصف نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

کراچی کنگز اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے، شرجیل خان 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر محمد حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،کپتان بابر اعظم نے 41 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔

زمان خان نے 15 رنز پر محمد نبی کی اننگز کا خاتمہ کیا،عامر یامین 3، لوئس گریگوری 2 اور صاحبزادہ فرحان 8 اور عماد وسیم صفر پر آٹ ہوئے،جوکلارک 24 اور عمید آصف صفر پر ناٹ آٹ رہے،حارث رف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر اوپننگ بیٹر فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یو نائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آبا د یو نائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں