اسلام آباد:بھارتی ادویات موت کا سامان بن چکی ہیں،بھارتی جعلی ادویات کا دھندا سینکڑوں جانیں نگل چکا ہے۔
ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں بھارتی کھانسی کا شربت 18 بچوں کی جانیں نگل گیا۔ بھارت اس سے پہلے بھی گیمبیا میں سینکڑوں بچوں کی اموات کا ذمہ دار ہے جو کہ بھارت میں تیارکردہ زہریلے کھانسی کے شربت کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی حکام رشوت کے عوض غیر قانونی دھندوں کی پشت پناہی کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی کئی بھارتی ادویات کو عالمی معیار کے مطابق قرار نہ دے کر ان پر پابندی عائد کرچکا ہے۔
▪️بھارتی زہریلی ادویات نے ازبکستان میں قیامت برپا کردی ،▪️جانیں بچانے کی بجائے بھارتی ادویات کئی جانیں نگل گئیں، رپورٹ کے مطابق ایک زہریلے کھانسی کے شربت سے 18 ازبک بچے اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں ،
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے گیمبیا میں بھی بھارتی ادویات کے استعمال سے بچوں کی اموات س واقع ہو چکی ہیں ، مگر اس کے باوجود بھارت باز نہ آیا اور اس میں بسنے والے موت کے سوداگروںنے اب ازبکستان میں موت کا کھیل رچا دیا مگر بھارت کو شرم نہ آئی .
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کو عالمی ادارہ صحت کی پہلے ہی پابندی کا سامنا ہے ،بھارت ادویات کے نام پر موت کے پروانے بانٹ کر کروڑوں جانیں خطرے میں ڈال چکا ہے.
بھارتی حکومت کا ان ادویات کو لائسنس جاری کرنا ان کمپنیوں اور بھارتی حکمرانوں کی ملی بھگت کا ثبوت ہے.