اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے سے متعلق سوشل ایکٹوسٹ مریم ملک کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹادی گئی ،

اسلام آباد( یو این آئی نیوز):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے سے متعلق سوشل ایکٹوسٹ مریم ملک کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری بند کرنے پر درخواست نمٹادی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران مریم ملک اپنی وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی،ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کردی ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ایف آئی اے سے استفسار کیاکہ انکوائری بند ہوگئی ہے یا ابھی ہونی ہے،جس پر ایف آئی اے نے بتایاکہ جی انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں،

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگیا ہے،ہم درخواست نمٹا دیتے ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری بند کرنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں