اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 قانون بن گیا ہے
جس کے بعدسابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین اپنی نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر سکیں گے
صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 پر دستخط کر دیئے ہیں
سپریم کورٹ کے اوریجنل جورسڈکشن میں موجود تمام فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیدیا گیاہے
ماہرین کا کہناہے کہ نظر ثانی کی درخواست سننے والا بینچ بنیادی کیس سننے والے بینچ سے بڑا ہو گا
درخواست گزار کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کا وکیل مقرر کرے
نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا حق ایسے متاثرہ شخص کو بھی ہو گا جس کے خلاف قانون کی منظوری سے قبل فیصلہ سنایا گیا ہو
ایسے شخص کو قانون کی منظوری کے ساٹھ روز کے اندر درخواست دینا ہوگی، بل کا مقصد سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسعت دینا ہے