اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے نہ اسٹیبلشمنٹ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف سے ، تحریک انصاف کا یہ بیانیہ بنانے کا مقصد صرف سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، ڈھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے نے پوری قوم کے ساتھ کمٹمنٹ کی ہے کہ وہ غیر سیاسی رہیں گے ، اب جو ہوگا وہ آئین کے مطابق ہوگا۔