وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا ، آڈیو لیکس کا جائزہ لیا جائے گا .

اسلام آباد (یو این آئی نیوز ) :قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے جا رہا ہے ، جس میں‌آڈیو لیکس اور اس سے درپیش سکیورٹی خدشات کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ ، وزیر اقتصادی امور سمیت چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی سٹاف سمیت نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ، واضح رہے کہ حال میں سامنے آنے والی آڈیو لیکس نے حکومت ہی نہیں‌بلکہ ملک کے لیے بھی سنگین سکیورٹی خدشات کھڑے کر دیے ہیں اور ان لیکس کے تناظر میں‌یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے سکیورٹی معاملات اس وقت غیر محفوظ ہاتھوں میں ہیں، اگر وزیر اعظم ہاوس یا اہم سرکاری دفاتر ہیکرز کے ہاتھوں‌محفوظ‌نہیں‌تو پھر کون سا دفتر یا عمارت محفوظ ہو سکتی ہے ، ایسے میں‌ ملکی سکیورٹی کے ذمہ داروں کی یہ ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ ہر قیمت پر نہ صرف سکیورٹی کو یقینی بنائیں بلکہ ان عناصر یا قوتوں پر بھی ہاتھ ڈالیں جو اس قسم کی کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے انہی وجوحات کی بنا پر یہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں ان لیکس کا جائزہ لے کر سکیورٹی کو موثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے .

اپنا تبصرہ بھیجیں