وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری بھی دی گئی ، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے اس کا میڈیا بریفنگ میں تذکرہ نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ان رولز کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا سے متعلق کمپنیوں کو پاکستان کے رولز کے تحت کام کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں سے رولز شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو طےکردہ حکومتی قواعدکے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی رولز کی منظوری کا مقصد ملک میں عریانی اور فحاشی کی روک تھام اور ٹک ٹاک ، فیس بک اور شوشل میڈیا اس قسم کی دیگر چیزوں کو قوائد کے زمرے میں لانا اور من مانیوں کی روک تھا م ہے اور ان کو ریگولیٹ کرنا ہے ، اس میں پی ٹی اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ساتھ شامل کیا گیا تاہم ان رولزکا اطلاق انفرادی طور پر نہیں ہو گا ، ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان میں بزنس کرنا ہے تو ہماری بات کو ماننا ہو گا ۔
