اسلام آباد (یو این آئی ) چین کے نائب وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 31 جولائی کو پاکستان آئیں گے،31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا امکا ن ہے
چینی وزیر اعظم کے ساتھ اعلی وفد بھی آئے گا،اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے
بلاول بھٹو نے دورے کی دعوت دی تھی،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے چین کے نائب وزیر اعظم کے دورے کے فول پروف سکیورٹی کے لیے 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کی تجویز دی ہے
اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک سمری روانہ کی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا جائے۔