چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بغیر کسی فیصلے کے موخر.

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز):
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے با رے میں سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کےکمیٹی روم میں شام تین بجے منعقد ہوا اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے عہدے کے لیے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مختلف نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔
کمیٹی روم میں منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سات ممبران نے شرکت کی جبکہ دو ممبران نے زوم پر شرکت کی جن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز کے خالی عہدوں پر تعیناتی کے لیے کل پانچ جج صاحبان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ان ناموں پر سیر حاصل بحث کے بعد چیف جسٹس نے تجویز دی کہ اس اجلاس کو موخر کر دیا جائے تاکہ چیف جسٹس آف پاکستان ان ناموں کے بارئے میں اضافی معلومات اور ڈیٹا فراہم کر سکیں جن کو پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اگر وہ منا سب سمجھیں تو اس لسٹ میں مزیدججوں کے ناموں کا اضافہ کر سکیں جن کو پہلے ہی جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا گیا ہے۔
اجلاس کو موخر کر نے کی تجویز کی جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس ریٹائر سرمد جلال عثمانی اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے حمایت کی،جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو موخر کر دیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کے آئیندہ اجلاس کی تاریخ کے با رئے میں چیرمین جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ممبران کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں